چیف جسٹس سے سینیئر وکلاء اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی ملاقات

image

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن اور سینیئر وکیل لطیف کھوسہ نے ملاقات کی، ملاقات میں کیسز کی جلد سماعت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات میں لطیف کھوسہ کی جانب سے کہا گیا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے۔ ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔ پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں لطیف کھوسہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔ ملاقات میں جمہوریت اور آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پُرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US