انتخابات اکتوبر نومبر میں ہونگے ،عوام ن لیگ کو کامیاب کرائیں، احسن اقبال

image

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ  اکتوبر نومبر میں انتخابات ہونگے ،عوام آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو کامیاب کرائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلدپاکستان آئیں گے۔

نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا ،سازشی کردار بھی ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔

نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو ترقی دی،آج ہمیں آئی ایم ایف پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے۔

اتفاق رائے ہے ملکی مسائل کا حل کسی واحد سیاسی جماعت کے پاس نہیں،اگلے 5 سے10 سال وسیع البنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہوگی۔

انتخابات کے بعد وسیع البنیاد معاشی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے،75سال سے جاری پالیسی نتائج نہ دے سکی ، اصلاحات کرنا ہونگی۔

اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے انرجی سیکٹر کے لاسز کو ختم کرنا ہوگا ،قومی اصلاحاتی پروگرام سے تمام شعبوں میں اصلاحات لانا مقصود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US