عید الاضحٰی کے تینوں دن پاکستان میں موسم کیسا رہے گا؟

image

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کے پہلے روز یعنی جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جہاں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا وہیں پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی اور زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

عید کے دورے روز یعنی جمعے کو خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، اپر سندھ اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے تیسرے روز بھی خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، اپر سندھ اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج موسم کیسا رہے گا؟بدھ کو اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی اور جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتطام کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اتوار کو کہا تھا کہ رواں ہفتے شدید بارشوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

شیری رحمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US