پاکستان ریلوے میں 11 لوکل مسافر ٹرینوں پر ایڈوانس ریزرویشن کا آغاز

image

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت، مؤثر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور آمدنی میں اضافے کے لیے 11 اہم لوکل مسافر ٹرینوں میں ایڈوانس ریزرویشن کی سہولت آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرادی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوچکی ہے۔

چیف کمرشل منیجر کے دفتر سے جاری سرکلر کے مطابق مسافر اب رابطہ موبائل ایپ کے ذریعے ان ٹرینوں کے دو مخصوص کوچز (کوچ نمبر 1 اور 2) میں پیشگی نشستیں بک کرا سکیں گے۔ ایڈوانس ریزرویشن کی سہولت درج ذیل ٹرینوں میں دستیاب ہوگی۔

• بدر ایکسپریس (111-UP / 112-DN)

• غوری ایکسپریس (113-UP / 114-DN)

• لاسانی ایکسپریس (125-UP / 126-DN)

• کوہاٹ ایکسپریس (133-UP / 134-DN)

• چناب ایکسپریس (135-UP / 136-DN)

• مہران ایکسپریس (149-UP / 150-DN)

• شاہ لطیف ایکسپریس (151-UP / 152-DN)

• فیض احمد فیض پیسنجر (209-UP / 210-DN)

• نارووال پیسنجر (211-UP / 212-DN)

• موہنجو ڈارو ایکسپریس (213-UP / 214-DN)

• راولپنڈی پیسنجر (267-UP / 268-DN)

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ اوپن ٹکٹنگ کا نظام بدستور جاری رہے گا، تاہم ایڈوانس ریزرویشن کی اضافی سہولت سے خصوصاً روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو مزید آسانی حاصل ہوگی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریزرویشن کے لیے مختص کوچز کو میل/ایکسپریس ٹرینوں کی طرز پر نمایاں طور پر نشان زد کیا جائے، تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی الجھن کا سامنا نہ ہو۔ مزید یہ کہ اگر ایڈوانس ریزرویشن کی نشستیں فروخت نہ ہوں تو انہیں اوپن ٹکٹنگ کے تحت دستیاب کر دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US