سوشل میڈیا پر دوسروں کی پوسٹ دیکھنے والے کس بیماری میں مبتلا ؟

image

سوشل میڈیا پر دوسروں کی پوسٹ دیکھنے والوں میں بے چینی، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی تحقیق جس میں 18 سے 34 برس کے 288 افراد کا سروے کیا گیا۔ سروے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ ان افراد کی سوشل میڈیا میں مختلف انداز کی مشغولیت نے ان کے تنہائی کے احساس اور نفسیاتی دباؤ پر کیا اثر چھوڑا ہے۔

بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ڈیویلپمنٹل سائیکولوجی کی سینئر لیکچرر ڈاکٹر کونسٹنٹینا پینورگیا نے کہا کہ قومی شماریاتی ادارے کے مطابق سب سے زیادہ تنہائی نوجوانوں میں پائی جاتی ہے اور ان افراد کی زندگی میں سوشل میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کچھ افراد اس کی مداحی کرتے جبکہ کچھ اس کو برا جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مطالعوں میں یا تو مخصوص پلیٹ فارم کو دیکھا گیا یا آن لائن گزارے جانے والے وقت کا جائزہ لیا گیا۔ البتہ اس تحقیق میں محققین کا مقصد لوگوں کے مختلف انداز میں سوشل میڈیا میں مشغول ہونے کا مطالعہ کرنا تھا، قطع نظر اس کے کہ وہ کونسا پلیٹ فارم استعمال کرتے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US