ٹوئٹر کی میٹا کو مقدمہ درج کرانے کی دھمکی

image

ٹوئٹر نے تھریڈز ایپ کے معاملے پر میٹا کو مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے وکیل نے کہا ہے کہ میٹا نے ٹوئٹرکے تجارتی رازوں کو غیر قانونی طور پر غلط طریقے سے استعمال کیا۔

مارک زکربرگ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ میٹا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے غیرقانونی استعمال میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹوئٹر کے وکیل الیکس سپیرو نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر اپنے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کو سختی سے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور میٹا ٹوئٹر کے تجارتی راز یا دیگر انتہائی خفیہ معلومات کا استعمال روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US