الجزیرہ کے رپورٹر کا اے آئی روبوٹ سے لائیو انٹرویو، ویڈیو وائرل

image

رپورٹر کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) روبوٹ سے لائیو انٹرویو لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ انگلش کی جانب سے سوشل میڈیا پر گریس نامی اے آئی روبوٹ کا انٹرویو شیئر کیا گیا۔ اے آئی روبوٹ کا انٹرویو الجزیرہ کے رپورٹر  روری چیلانڈ نے دیا۔ الجزیرہ کے مطابق یہ انٹرویو لائیو نشریات کا حصہ تھا۔

انٹرویو کے آغاز میں رپورٹر نے اے آئی روبوٹ سے سوال کیا کہ ‘گریس، آپ ہمیں اپنے بارے میں بتائیں، آپ کون ہیں؟’ جس پر روبوٹ نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ ‘میں گریس ہوں، ایک روبوٹ ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ جس کا کام لوگوں کی مدد کرنا ہے۔’

گریس نامی روبوٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے 2021 میں ہانگ کانگ میں بنایا گیا تھا اور مجھے بنانے والوں کا تعلق پوری دنیا سے ہے۔ میرا مقصد زیادہ بوجھ والے اور کم عملے والے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مدد کرنا ہے۔’

رپورٹر نے پھر سوال کیا کہ ‘کیا مستقبل میں آپ انسانوں کی جگہ لینے والے ہیں؟’ جس پر روبوٹ نے جواب دیا کہ ‘میرا مقصد انسانوں کی جگہ لینا نہیں بلکہ انکی مدد کرنا ہے۔’

See how an A.I. powered healthcare robot called Grace performed in a live interview with Al Jazeera’s 👇 pic.twitter.com/65BNMGRXr1

— Al Jazeera English (@AJEnglish) July 6, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US