انڈیا میں سیلاب کے دوران لاپتہ افراد کی تلاش جاری، 65 ہلاک

image

انڈیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں ایک مشہور مندر میں ہلاک ہونے والے 11 افراد بھی شامل ہیں۔

ہمالیہ میں کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں میں گاڑیاں بہہ گئی ہیں، عمارتیں منہدم اور پل تباہ ہو گئے ہیں۔انڈیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ عام ہیں لیکن یہ مون سون کے خطرناک موسم میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے ان کے تسلسل اور شدت کو بڑھا دیا ہے۔

اتوار سے ہماچل پردیش میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سڑکوں، بجلی کی لائینوں اور مواصلاتی نظام میں خلل کے باعث ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی سکھویندر سنگھ سوکھو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

مون سون کی تقریباً 80 فیصد سالانہ بارشیں جنوبی ایشیا میں ہوتی ہیں اور یہ زراعت اور لاکھوں افراد کے روزگار کے لیے بہت ضروری ہے۔ لیکن یہ ہر برس اپنے ساتھ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی شکل میں تباہی بھی لاتی ہیں۔

گذشتہ مہینے انڈیا میں مون سون بارشوں کی تباہ کن بارشوں کی وجہ سے کم از کم 90 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts