شمالی وزیر ستان میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکہ، 11 مزدور ہلاک

image
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان تحصیل شوال میں مسافر گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

کے پی میں ضم قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’دھماکہ گل میر کوٹ کے قریب ایک مسافر گاڑی کے قریب ہوا جس میں سرکاری تعمیراتی کام سے مزدور گھر واپس جارہے تھے‘۔

ڈپٹی کشمنر نے کہا کہ’ دھماکے میں 11 مزدور ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ گاڑی میں سوار تین مسافر تاحال لاپتہ ہیں‘۔

ڈی سی شمالی وزیر ستان کے مطابق’ گاڑی میں 16 افراد سوار تھے۔ واقعہ کے فوری بعد امادای ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے‘۔

وزیرستان میں پولیس حکام نے ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ’دھماکہ سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں‘۔

علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز  مشترکہ سرچ آپریشن کررہی ہیں۔

Absolutely appalled by the devastating blast in North Waziristan. The loss of innocent lives is truly heart-wrenching. My heartfelt condolences with the grieving families. We remain resolute in our fight against terrorism, vowing to uphold peace and security. Justice will be…

— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) August 19, 2023

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ٹویٹ کیا ’شمالی وزیر ستان میں ہونے والا تباہ کن دھماکہ ہولناک ہے‘۔

معصوم جانوں کا ضیاع حقیقتا دل دہلانے والا ہے۔غمزدہ خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

’ہم امن اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے عہد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔ انصاف ہوگا اور ذمہ داروں کا احتساب ہوگا‘۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US