نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم بنتے دکھائی نہیں دے رہے، ماہر علم نجوم

image

معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل سستا

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ10 جنوری کے بعد نواز شریف کا ستارہ مزید روشن ہونے جا رہا ہے مگر وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنتے دکھائی نہیں دے رہے۔

نواز شریف کو آنے والے دنوں میں مزید کیسز میں ریلیف ملنے والا ہے، ان کی ہر چیز کلیئر ہونے جا رہی ہے۔ نواز شریف کنگ میکر بن جائیں گے یا پھر اپنا ہاتھ کسی پر رکھ دیں گے، کچھ ایسا ہو سکتا ہے۔

طلبا و طالبات صرف منظور شدہ ڈگری پروگرامز میں ہی داخلہ لیں ، ایچ ای سی

اگر 5 جنوری تک کوئی اگر مگر نہیں آتی تو 8 فروری کو انتخابات ہوں گے۔

آنے والے انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملتی نظر نہیں آ رہی، نئی حکومت اتحادی ہو گی۔

یاد رہے ملک میں عام انتخابات اگلے ماہ 8 فروری کو ہونگے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US