پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے.
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ایکس(ٹوئٹر) کے ذریعے ان کے انتقال کی خبردی۔
احسن اقبال نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے تجربہ کار اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔
قوم کے لئےسرتاج عزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مجھے ان کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
Mr Sartaj Aziz has passed away. He was a veteran of Pakistan movement & great asset for the nation. He will be missed very much. His services for the nation will always be remembered. I had honour of working with him very closely and… pic.twitter.com/Kq1duROFoz
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 2, 2024