اسلام آباد میں دھند کے ڈیرے ، پروازوں کا شیڈول متاثر

image

اسلام آباد میں شدید دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثرہے۔ 

اسلام آباد ائیرپورٹ پر روانگی اور آمد والی زیادہ تر فلائٹس تاخیر کا شکارہیں۔

رواں ہفتے کئی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، محکمہ موسمیات

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز پشاور کی طرف موڑ دی گئی۔

پی کے 134دبئی سے اسلام آباد کی پرواز لاہور اتری،پرواز پی کے 179 دبئی روانہ نہ ہوسکی۔

پی کے 181 اسلام آباد سے شارجہ روانگی میں تاخیرہے،اسلام آباد سے کوئٹہ روانگی کی پرواز پی کے 325 بھی تاخیر کا شکارہے۔

قانون کے دائرے میں احتجاج کرنا ہرشہری کا حق ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس

کراچی سے لاہور،کراچی سے اسلام آباداور لاہور سے کراچی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکارہیں۔

ائیرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ دھند کی صورتحال بہتر ہو تے ہی پروازوں کا شیڈول بحال ہو جائے گا۔

مسافر ائیرپورٹ آمد سے قبل ہیلپ لائن سے پروازوں کی آمد اور روانگی کنفرم کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US