بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شوز کا انعقاد کیا جائے اور سمندر پار پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے، نگران وزیراعظم کی ہدایت

image
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو ہدایت کی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شوز کا انعقاد کیا جائے اور سمندر پار پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے۔یہ ہدایت انہوں نے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے گفتگوکرتےہوئے دی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسعود خان اور ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیراعظم کو اپنے مشنز کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وزیراعظم سے خارجہ پالیسی کے ضمن میں ہدایات لیں۔

وزیراعظم نے دونوں سفارت کاروں کو اپنے مشن میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کو موثر طور پر تواتر سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔ نگران وزیراعظم نے دونوں سفارت کاروں کو بین الاقوامی سطح پر معاشی اشتراک کے نئے اور منفرد مواقع کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتکار ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے تحت شروع کردہ منصوبوں کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے روڈ شوزکا انعقاد کریں۔

انہوں نے کہاکہ اورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں ،پاکستانی سفارتخانے اورسیز پاکستانیوں کو قونصلر کی سطح پر درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US