صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نوکی منظوری دے دی

image

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نوکی منظوری دے دی، وزیرِ اعظم پاکستان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین وفاقی وزرا کونسل کے ممبران ہوں گے ۔نگران وفاقی وزیرِخزانہ و محصولات ، وزیرِ نجکاری اور وزیر قانون و انصاف کونسل کے ممبران ہوں گے ۔صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت دی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US