یاماہا کی تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار کا اضافہ

image

یاماہا کمپنی نے تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار کا اضافہ کردیا۔

یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار جب کہ وائے بی آر 4 لاکھ 66 ہزار تک جا پہنچی۔

وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار کی ہوگئی جبکہ وائے بی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار کی ہوگئی۔

دوسری جانب سوزوکی ،یاماہا کی موٹرسائیکلز کی قیمتیں بڑھنے سے سیلز میں کمی ہو گئی ہے،پرانی بائیکس کی قیمتوں میں بھی 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا جس سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 70 سے 75 ہزار روپے میں ملنے والی موٹرسائیکل اب 90 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے۔

موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا،موٹرسائیکل مہنگی ہونے کی وجہ سے کوئی خریدار بھی نہیں آتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US