حبا فواد نے نااہل کرنے کی خبروں کی تردید کردی

image

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے نااہل کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میری نااہلی سے متعلق صبح سے ہی خبریں گردش کررہی ہیں، میں نااہل ہونے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں، ایسا کوئی آرڈر پاس نہیں کیا گیا اور نہ ہی مجھے نااہل کیا گیا ہے۔

بلکہ آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ میرے کاغذات واپس لینے کا اس الیکشن یا آئندہ الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

میں نے فواد چودھری کے کہنے پر اپنے کاغذات واپس لئے ہیں، فواد چودھری کو کیسز کا سامنا ہے اور وہ نیب کی حراست میں ہیں، میں نہیں چاہتی کہ انہیں کسی بھی ٹیکنیکل گراؤنڈ کے اوپر ناک آؤٹ کرکے الیکشن سے باہر کردیا جائے۔

میری درخواست ہے کہ جب بھی کوئی خبر لگائیں اس کی تصدیق ضرور کرلیا کریں۔

یاد رہے اس سے قبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خبر تھی کہ الیکشن ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو جہلم کے صوبائی حلقہ سے نا اہل قرار دے دیا، فواد چوہدری نے بھی کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس، اثاثے اورغیر ملکی دورے چھپائے، جس کی بناء پر کاغذات نامزدگی کی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ہی فواد چوہدری پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک گئی


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US