پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
عمر تنویر بٹ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں 2017 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا اور میں نے راولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی، پارٹی میں شمولیت کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کی کمی
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے رجیم چپینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا،پاک فوج مخالف بیانیے پر مجھے پہلے سے تشویش تھی۔
سابق چیئر مین پی ٹی آئی فوج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے، 9 مئی کا واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان در اڑ ڈالنے کی کوشش تھی۔
ہم چاہیں گے ہرصورت میں الیکشن ہوں،بیرسٹرگوہر
انکا مزید کہا کہ میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا،اسی لیے سیاست اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ رہا ہوں ۔