بلا بحال ۔۔پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا

image

پاکستان تحریک انصاف کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا گیا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US