سی ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل پلاٹس کی نیلامی دوسرے روز بھی جاری

image

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نیلامی میں شریک اب تک مجموعی طور پر 7.796 ارب روپے کے پلاٹ نیلام کئے جاچکے ہیں۔ پلاٹس کی نیلامی 12 جنوری تک گندھارا سٹیزن سینٹر، F-9 پارک میں جاری رہے گی۔

نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور پارک روڈ کے پلاٹس نیلام کئے جارہے ہیں۔3 روزہ نیلامی میں پیٹرول پمپس، ہوٹل، اپارٹمنٹس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹس بھی نیلام کئے جارہے ہیں۔نیلام عام میں ایگرو فارمز، آئی اینڈ ٹی (G-11 مرکز) سمیت ہاسپٹلز کے پلاٹ بھی نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر اسٹیٹ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US