ایشیا کپ انڈر 19: سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف سنچری داغ دی

image

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنر سمیر منہاس نے آج شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں سنچری داغ دی جس سے پاکستان کو بہت ہی مضبوط بنیاد مل گیا ہے۔

سمیر منہاس نے 71 بالز پر اپنی سنچری مکمل کی جس میں 12 چوکے اور چار چھکے شامل ہیں۔ وہ اب بھی فیس پر موجود ہیں اور 76 گیندوں پر 111 رنز کر چکے ہیں۔ یہ سمیر کی ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری ہے، انہوں نے پہلے میچ میں ہی ملائیشیا کے خلاف 177 رنز کیے تھے۔

سیمی فائنل میں بھی بنگلا دیش کے خلاف انہوں نے 69 ناٹ آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ سمیر جن کا تعلق ملتان سے ہے ایک اور ابھرتے ہوئے کرکٹر عرفات منہاس کے چھوٹے بھائی ہیں۔ عرفات 2024 کے یوتھ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

پاکستان نے سمیر کی شاندار سنچری کی بدولت 30 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کرلیے ہیں۔ بھارت نے ٹاس جیت کر فائنل میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US