این اے 207:ٹکر کا مقابلہ ، کون کس پر بھاری؟

image

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے انتخابات 2024 میں عوامی ووٹ کے حصول اور دوبارہ منتخب ہونے کیلئے انتخابی مہم پورے جوبن پر ہے۔

تاہم بعض پیچیدگیوں کے باعث تین سابق وزرائے اعظم سمیت کئی بڑی سیاسی شخصیات کا پارلیمانی مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ سب اس سیاسی دنگل کا حصہ نہیں۔

سابق وزرائے اعظم چوہدری شجاعت حسین، عمران خان اور شاہد خاقان عباسی متعدد وجوہات کی بنا پر مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اب بھی سنگین عدالتی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جو عملی سیاسی میدان میں اُن کی موجودگی کے لیے بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

حلقے کا جائزہ:

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری این اے 207 شہید بینظیر آباد سے تحریک انصاف کے سردار شیر محمد رند بلوچ کے مدمقابل ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں سابق صدر نے انہیں 47,024 ووٹوں کی برتری سے شکست دی اور اس بار پھر اس حلقے میں زرداری کا غلبہ نظر آ رہا ہے۔

تجزیہ :

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے 2018 کے انتخابات میں این اے 213، ضلع بے نظیر آباد( I) سے حصہ لیا۔ انہوں نے اپنے حریف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA) کے سردار شیر محمد رند بلوچ کے مقابلے میں 101,370 ووٹ حاصل کیے، جنہوں نے 54,346 ووٹ حاصل کیے تھے۔ زرداری 47,024 ووٹوں کی برتری کے ساتھ فاتح قرار پائے۔

انتباہ: یہ تجزیہ ہم انوسٹی گیشن ٹیم کی معلومات اور تحقیق پر مبنی ہے،اس تجزیے کوکسی بھی زاویے سے حتمی تصور نہ کیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US