کراچی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

image

کراچی: شہر قائد  کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3 میں پراسرار دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے ایک شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

ایس پی گلشن اقبال کے مطابق دھماکہ رکشے کے اندر ہوا جس کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہو گیا

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 2 افراد جو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے جو دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US