انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار ہوئے؟ وزارت داخلہ نے وجہ بتا دی

image

الیکشن 2024 کے نتائج تاخیر کا شکار رہنے پر وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر کی وجہ رابطوں میں کمی تھی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ریٹرننگ افسروں تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق عوام اور میڈیا کے خدشات کا جائزہ لیا۔ تاخیر کی وجہ رابطوں میں کمی تھی جو کہ فول پروف سیکورٹی کے لیے اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عملے اور بیلٹ دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع پروٹوکول ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا۔ صورتحال اب تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US