اب وہ زمانہ نہیں رہا جب والدین ساری امیدیں بیٹوں سے باندھا کرتے تھے. اب تو بیٹیاں، بیٹوں سے زیادہ محنت بھی کرتی ہیں اور ماں باپ سے محبت بھی کرتی ہیں. ایسی ہی ایک بیٹی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہے جس نے محنت سے اپنے باپ کا سر اونچا کردیا.
سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے افسر بننے والی حرا علی نے گزشتہ س اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انھوں نے افسر کی وردی پہن کر والد کو سرپرائز دیا اور ان کے جذبات ریکارڈ کیے.
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا بڑی سی گاڑی سے اتر کر وردی میں جیسے ہی والد کے سامنے گئیں تو پہلے تو ان کے والد حیران ہوئے اس کے بعد بیٹی کو مسکراتے ہوئے اور آنکھوں میں خوشی کے آنسو لیے دیکھتے رہے
ویڈیو اگرچہ گزشتہ برس کی ہے مگر اس وقت بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے. لوگ باپ بیٹی کے جذبات کو دل کھول کر سراہ رہے ہیں.