ماں کے قدموں تلے جنت اللہ نے یوں ہی نہیں دے دی. یہ ماں ہی ہے جو اولاد کے لئے ہر تکلیف ہنسی خوشی جھیل جاتی ہے. سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی منظر ہے جس میں نماز کا وقت ہوا تو ایک ماں اپنے ننھے بچے کو گود میں لے کر ہی نماز پڑھنے لگی. دیکھیں
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگرچہ اس انداز میں نماز ادا کرنا خاتون کے لئے کافی مشکل ہورہا ہے مگر اتنے چھوٹے بچے کو وہ خود سے علیحدہ ہر گز نہیں کرسکتیں. اسی کا نام ممتا ہے. خاتون رکوع اور سجدے میں جاتے ہوئے بچے کو اچھی طرح سنبھال کر پھر نماز کے ارکان ادا کررہی ہیں جبکہ ننھا بچہ ماں کی گود میں پرسکون ہے.
انسٹا گرام کے مطابق یہ ویڈیو حرم شریف کی ہے. اس ویڈیو کو لوگ بڑی تعداد میں دیکھ کر سراہ رہے ہیں. مسلم خاتون کی اس دل چھو لینے والی ویڈیوز سے ہمیں دو پیغام ملتے ہیں ایک تو یہ کہ ماں کا رشتہ ہی دنیا میں سب سے زیادہ بھروسے مند ہے اور دوسرا نماز کی اہمیت جو ہر مومن پر فرض ہے.