کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار، ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

image

آج صبح سویرے کراچی کا موسم خوشگوار دیکھنے میں آیا ہے، آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی بھی ہوئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں گرومندر، نمائش، سولجر بازار، لسبیلہ اور ایم اے جناح روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں آج سے 14 فروری تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US