ملک کو جمہوریت کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے،ناز بلوچ

image
اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کو جمہوریت کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کی ضرورت ہے انتقام کی ضرورت نہیں ہے۔

اس ملک کو آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے تمام سیاست دانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ پاکستان نے انتقام کی سیاست میں بڑا نقصان اٹھایا۔ تہذیب و تمدن کے دائرے میں رہ کر ہم نے اس پارلیمنٹ کا تقدس بحال کرنا ہے اور ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلینٹرین نے جمہوریت کی بقا کے لئے کافی قربانیاں دی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US