موبائل فونز کی قومی درآمدات میں نومبر 2025 کے دوران 4.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 156.6 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو نومبر 2024 میں 149.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس طرح نومبر 2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 7.2 ملین ڈالر یعنی 4.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔