تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیرا ہتمام کلاس نہم کے سالانہ امتحانات آج 19 مارچ سے شروع ہوں گے

image

ڈیرہ غازی خان۔ 18 مارچ (اے پی پی):تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیرا ہتمام کلاس نہم کے سالانہ امتحانات آج 19 مارچ سے شروع ہوں گے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے تمام پرائیویٹ امیدواروں کو رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم درج پتہ جات پر ارسال کر دی ہیں جبکہ ریگولر امیدواروں کی رولنمبر سلپس ان کے ادارہ کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔جن امیدواروں کی رولنمبر سلپس پر اعتراضات ہیں یا ان کی فیس کی ادائیگی کم ہے وہ فوری طور پر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کریں۔

کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا گیا ہے کہ جن پرائیویٹ امیدواروں کو رولنمبر سلپس ابھی موصول نہ ہوں تو وہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے پرنٹ لے سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US