عوامی مفاد کے ترقیاتی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان

image

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے ترقیاتی کاموں کو عوامی مفاد کے مطابق اور مربوط انداز میں مکمل کیا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر سے پہلے سیوریج اور دیگر ضروری کام یقینی بنائیں گے، این اے117کے تمام علاقوں میں طویل عرصے سے زیر التوا عوامی مفاد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز این اے117کے سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، سابق بلدیاتی رہنماں اور معززین علاقہ کے ہمراہ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے117کے دونوں صوبائی حلقوں پی پی145اور146کے ایم پی ایز کے ہمراہ مل کر آئندہ کا مربوط لائحہ عمل طے کریں گے، انہوں نے این اے117میں مرکزی دفتر قائم کرنے اور ہفتہ وار وہاں لوگوں کے مسائل سننے کا بھی اعلان کیا جس کے لئے سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود ان کے کو آرڈینیٹر ہوں گے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے این اے117کے سابق بلدیاتی رہنماؤں اور دیگر سماجی و سیاسی رہنماؤں کا انتخابی مہم میں ساتھ دینے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔پی پی145اور146کے اراکین پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان اور غزالی سلیم بٹ کے علاوہ سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود، سابق ممبرا ن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی، قیصر امین بٹ اور رانا محمد اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے

جبکہ میاں جنید ذوالفقار،میاں عبدالوحید، میاں تیمور خالد اور مختلف یونین کونسلوں کے سابق بلدیاتی اراکین نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔

شرکا نے عبدالعلیم خان کو وفاقی وزیر کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں اپنے آئندہ بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US