شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

image

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):پنجاب اسمبلی میں شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد جمع کر وا دی گئی۔قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ سوموار کے روز جمع کروائی ۔ ترجمان پنجا ب اسمبلی کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شمالی وزیرستان میر علی چیک پوسٹ پر دشمن کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

پوری قوم دہشت گردی کے اس حملے میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہے۔پوری قوم متحد ہو کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جام شہادت نوش کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US