اے این ایف کی کارروائیاں، 11 accused arrested،2 ٹن 600 کلوگرام منشیات برآمد

image

راولپنڈی ۔18مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 11 کارروائیوں کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر کے 2 ٹن 600 کلوگرام منشیات برآمدکر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے 1.5 کلو گرام ہیروئن اور 175 گرام ڈیازیپام پاؤڈر برآمدکر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیاگیا۔ پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 918 گرام آئس برآمدکر لی گئی ۔

چمن روڈ کوئٹہ کے قریب سے ایک میٹرک ٹن چرس ،قلعہ عبداللہ سے ایک ٹن اور 300 کلوگرام چرس بونستان پنجگور سے 120 کلو گرام آئس اور 30 کلو گرام افیون ،موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب 2 ملزمان سے 49.2 کلو گرام چرس اور 34.8 کلوگرام افیون ،اسلام آباد موٹر وے کے قریب 2 ملزمان سے 50.4 کلو گرام چرس ،زخہ خیل خیبر سے 11 کلو گرام چرس،جی ٹی روڈ لاہور کے قریب 3 ملزمان سے 2.5 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US