مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 21 فیصد کی نمو ریکارڈ

image

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 5.045 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات میں 4.154 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 690 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 64 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 420 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی جنوری میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 750 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو فروری میں کم ہو کر 690 ملین ڈالر ہو گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US