حیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 371 کنیکشن منقطع

image
حیدرآباد۔ 18 مارچ (اے پی پی):حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 371 کنیکشن پکڑے گئےجن میں سے355کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کرانے کی درخواستیں جمع کرادی گئی ہے ہیں جن میں سے 26ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل اور 360 گھریلو شامل تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ا ن کو 1 لاکھ 63 ہزار 993 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 46 لاکھ 77 ہزار 733روپے ہے۔ 194روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 11 ارب 83 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے جس میں 44590 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان حیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 3 ملازمین سمیت 200ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 41ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 37875 کنکشن کےخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے4223 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 75 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر بشیر احمد بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنےوالے حیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US