ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

image

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بیان کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے منگل 19 مارچ کو وزارت کے تمام ماتحت اداروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US