قازقستان کے سفیر کی چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس پلیٹ فارم کے سربراہ اور ممبران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

image

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک-بی) بزنس پلیٹ فارم کے سربراہ سمیع ووہرا اور اعزازی ممبران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ پیر کو سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے سی پیک-بی کے اراکین اور قازقستان کی تاجر برادری کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور کاروباری تعلقات قائم کرنے کے لیے معیشت کے اہم ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی۔

سفیر یرژان کِسٹافن نے قازقستان میں کاروباری ماحول اور کاروباری مواقع کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے ادارہ جاتی ڈھانچے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سمیع ووہرا نے اس موقع پر سی پیک-بی اقتصادی تنظیم کی سرگرمیوں اور مواقع کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قازقستان سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی اور تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد سی پیک-بی کے وفد کے دورہ قازقستان کی تنظیم کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US