افغان حکومت اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملے روکے،امریکا

image

واشنگٹن۔19مارچ (اے پی پی):امریکا نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ حملےنہ کئے جائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے گزشتہ روز معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کو خیبر پختونخوا میں ایک حملے کے دوران ہونے والے جانی نقصان اور ناانصافیوں پر افسوس ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی چوکی پر ہفتے کو دہشت گردوں کے حملے میں 7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے نہ کیے جائیں اور ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل سے کام لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقین سے کسی بھی قسم کے اختلافات کو دور کرنے پر زور دیتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی ان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جو امریکا اور ہمارے شراکت داروں اور اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US