وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے چیئرمین ایچ ا ی سی ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات

image

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ٹی گریجویٹس ٹریننگ پروگرام، سٹارٹ اپس، نوجوانوں کو باصلاحیت و ہنر مند بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ انڈسٹری اور اکیڈمیا کے مابین آئی ٹی فیلڈ میں طلب و رسد کا خلاء کم سے کم ہونا چاہئے، ایسے اقدامات ضروری ہیں کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی آئی ٹی کمپنیوں کو مطلوبہ ہنرمند فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالامال ہے اسے بہتر انداز میں برانڈ کریں، باتوں میں وقت ضائع نہیں کریں گے، ملک کی تعمیر و ترقی کی راہ میں ہر رکاوٹ دور کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US