پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 23 مارچ کو منایا گیا

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تہذیب کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے شعور کو اجاگر کے لیے 23 مارچ (ہفتہ) کو موسمیات کا عالمی دن منایا گیا۔ رواں سال یہ دن “ماحولیاتی کارروائی کی فرنٹ لائن” کے موضوع کے تحت منایا گیا ۔

جو موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے ۔ موسمیات کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات بشمول موسمیاتی ماہرین، کمیونٹی لیڈرز اور عام لوگوں کے لیے کانفرنسز، سمپوزیمز اور نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی یوم موسمیات ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے جو 23 مارچ 1950 کو عالمی موسمیاتی تنظیم کے قیام کے کنونشن کے نافذ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US