یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ کا برج خلیفہ پر پاکستان کے قومی پرچم کی نمائش پر اظہار تشکر

image

ابوظہبی ۔24مارچ (اے پی پی):ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ نے برج خلیفہ پر پاکستان کے قومی پرچم کی نمائش پر اظہار تشکر کیاہے۔

سفارت خانہ پاکستان،ابوظہبی کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارت خانہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر برج خلیفہ کے اوپر پاکستانی پرچم کی نمائش کے شاندار دوستانہ اقدام پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یکجہتی اور دوستی کا یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہم دوستی اور خیر سگالی کے مظاہرے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US