اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی): سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ مستحکم تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا جائزہ لیا۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سےوزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور امن و امان کے فروغ کی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اپنی پوسٹ میں سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔