پاکستان سائنس فائونڈیشن نے مسابقتی تحقیقی پروگرام کے تحت تحقیقی تجاویز طلب کر لیں

image

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ( پی ایس ایف ) نے اپنے مسابقتی تحقیقی پروگرام ( سی آر پی ) کے تحت سرکاری شعبے کے اداروں کے فیکلٹی ممبران اور محققین سے تحقیقی تجاویز طلب کی ہیں جن کا مقصد اکیڈمی اور انڈسٹری کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پی ایس ایف کے حکام کے مطابق یہ پروگرام پاکستان سائنس فاؤنڈیشن پاکستان اور ترکی کے سائنسی اور تکنیکی تحقیقی ادارے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ایم او یو کے مطابق، ایچ ای سی چارٹرڈ/ تسلیم شدہ یونیورسٹیوں، پبلک سیکٹر ریسرچ انسٹی ٹیوشن (صرف ریگولر فیکلٹی ممبران/محققین) کو انڈسٹری کے ساتھ مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، الیکٹرک وہیکلز اور اوشینوگرافی اور انٹرنیٹ آف تھنگز (انٹرنیٹ آف تھنگز) کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کی تجاویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

اس کا مقصد اکیڈمیا-انڈسٹری کوآپریشن پروجیکٹس کے ذریعے سائنس اور صنعت میں ترک اور پاکستانی سائنسدانوں/محققین کے درمیان تعاون کو تیز کرنا ہے۔ تجاویز 18 مارچ سے 3 جون کے دوران جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ عام رہنما خطوط کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تجاویز پاکستان کی جانب سے PSF کے ریسرچ گرانٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جانی چاہئیں جبکہ ترکی کی جانب سے، تجاویز TUBITAK کے پروجیکٹ ایپلیکیشن سسٹم (http:// uidb-pbs.tubitak.gov.tr) جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

پی ایس ایف 20 ملین روپے تک کے منصوبوں جبکہ TUBITAK 4 ملین ترک لیرا (TL) تک کے منصوبوں کی حمایت کرے گا۔منصوبے کی زیادہ سے زیادہ مدت 24 ماہ (دو سال) سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ یہ پراجیکٹ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام “مسابقتی تحقیقی پروگرام (CRP)” کے تحت شروع کی گئی ہے۔

اس حوالہ سے تفصیلی رہنما خطوط http://psf.gov.pk/images/il/Turkey/Guidelines/PSF-TUBITAK-Guidelines-2024.pdf پر بھی دستیاب ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US