اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری تجارت خرم آغا پیر 25 مارچ 2024 سے افغانستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
اپنے دورہ کے دوران وہ افغان حکام کے ساتھ تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔