اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پوری دنیا خصوصاً پاکستان میں رہنے والے ہندو برادری کے افراد کو رنگوں کے تہوار ہولی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نےہولی تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بطور پاکستانیزہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد ، نسلوں اور ثقافتوں اور زبانوں کا حسین امتزاج ہے۔آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں ۔انہوں نے دعا کی کہ موسم بہار کی آمد ہم سب کے لیے نئی شروعات، امید اور خوشی کا پیام ثابت ہو۔ ہولی منانے والوں کوہولی مبارک ہو ۔