وزیر اعلی مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

image
لاہور۔25مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات کے دور سے نکالیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔وزیر اعلی نے محمد اورنگزیب کیلئے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونا اہم سنگ میل ہے۔ مریم نواز کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ مجتبٰی شجاع الرحمن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشیدبھی اس موقع پر موجود تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US