اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سےجاپان کے سفیر متسوہیرو واڈا نے پیر کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کی برآمد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں اس باہمی فائدہ مند تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔