بائیڈن انتظامیہ کا اسرائیل کو مزید 18ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت پر غور

image

واشنگٹن ۔2اپریل (اے پی پی):امریکی انتظامیہ اسرائیل کومزید 18 ارب ڈالر مالیت کے درجنوں ایف ۔15 طیاروں اور گولہ بارود کی فروخت پر غور کر رہی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق امریکا کو باضابطہ درخواست موصول ہوئی جس کے بعد اسرائیل کو بوئنگ کمپنی سے درجنوں ایف۔ 15 طیاروں کی فروخت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

طیاروں کی جلد فراہمی اسرائیلی وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے سرفہرست مطالبات میں شامل تھا جنہوں نے گذشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن سمیت دیگر امریکی حکام سے بات چیت کی تھی۔امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل کاول نے 30 جنوری کو (اسلحے کی) فروخت کی اجازت دی تھی۔

ایف۔ 15 کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس کی بات چیت پہلے ہی ہو چکی ہے تاہم ہتھیاروں کی منتقلی کی دستاویز پر چار میں سے کچھ دفاتر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔امریکی قانون کے مطابق کانگریس کو غیرملکی فوجی ساز و سامان کی فروخت کے بڑے معاہدوں کے بارے میں مطلع کرنا ضروری ہے۔ خارجہ امور کی کمیٹیوں کے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رہنماؤں کو کانگریس کو باضابطہ اطلاع دینے سے قبل ایک غیر رسمی جائزے میں ان معاہدوں کی جانچ کرنا ہوتی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کی F-15 کی درخواست پر کی حمایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US