امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس پر پابندی سے ایک سال کی رعایت دے دی

image

امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر عائد پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہنگری نے اس عوض تقریباً 600 ملین ڈالر کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں امریکی قدرتی گیس کی خریداری اور دوطرفہ توانائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ کے تناظر میں مختلف ممالک کو روس سے تیل اور گیس خریدنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم ہنگری کو اس رعایت کے ساتھ استثنیٰ دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US