جعلی اسناد سکینڈل،تیونس کے صدر نے وزیر تعلیم کو برطرف کردیا

image

تیونس۔2اپریل (اے پی پی):تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر تعلیم محمد علی البوغدیری کو عہدے سے برطرف کرکے سلویٰ العباسی کو نئی وزیر مقرر کر دیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق ایوان صدر نے برطرفی کے فیصلے کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی وجہ جعلی تعلیمی اسناد کاسکینڈل ہے جس میں وزارت تعلیم کے ایک اہلکار پر اس میں ملوث ہونے کا الزام لگا۔

برطرف وزیرالبوغدیری کے دور میں وزارت اور تعلیمی یونینزکے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا ۔محمد علی البوغدیری کی ان کے عہدے سے برطرفی وزیر ٹرانسپورٹ ربیع المجیدی، وزیر ثقافت حیات قطاط القرمازی اور حساس سرکاری اداروں کے سربراہی کرنے والے دیگر اہلکاروں کی برطرفی کے تقریباً دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔یاد رہے کہ نئی وزیر تعلیم سلویٰ العباسی وز یر تعلیم بننے والی پہلی خاتون ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US