وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب کھڑا مہمان اچانک گر پڑا۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو

image

وائٹ ہاؤس میں اس وقت غیر متوقع صورتِ حال پیدا ہوگئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ایک مہمان اچانک زمین پر گر گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ٹرمپ دواؤں کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ میں مصروف تھے۔

ہیلتھ کیئر کمپنی سے وابستہ یہ شخص بریفنگ کے دوران اوول آفس میں موجود تھا کہ اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ لمحہ بھر کے لیے کمرے میں سناٹا چھا گیا، جبکہ صدر ٹرمپ واضح طور پر پریشان نظر آئے اور فوراً صحافیوں کو کمرے سے باہر جانے کی ہدایت دی۔

موقع پر موجود ٹرمپ انتظامیہ کے معروف اہلکار اور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر مہمت عوز نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔ چند منٹوں کی کوشش کے بعد صورتِ حال قابو میں آگئی۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ مہمان کو ابتدائی علاج کے بعد ہوش آگیا ہے اور اب وہ خطرے سے باہر ہے۔ واقعے نے لمحاتی طور پر ماحول کو سنجیدہ ضرور کر دیا، مگر فوری طبی امداد نے کسی بڑے حادثے کو ٹال دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US